ھفتہ, 20 اپریل 2024


بھارت کی جنگی جنون نے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاکستانی جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک ہی بھارتی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔
پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment