ھفتہ, 20 اپریل 2024


پرویز رشید غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں, ترجمان چوہدری نثار

 

اسلام آباد : ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، بہتر یہی ہےکہ پرویز رشید غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں ، پرویزرشیدڈان لیکس رپورٹ سامنےلانےکیلئےاپنی حکومت کومجبورکریں۔ تفصیلات کے مطابق پرویزرشید اورچوہدری نثار کے درمیان لفظی گولہ باری شدت اختیار کرگئی،سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، پرویزرشید اسی وجہ سے ن لیگ کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھےہیں، چوہدری نثار سےمتعلق الیکشن ہارنے کا بیان غلط بیانی کی واضح مثال ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار 1985، 1988، 1990اور 2013شیرکے نشان کے بغیرلڑے، چوہدری نثار صوبائی نشستوں پر اللہ تعالیٰ کے کرم سے جیتے تھے۔ سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈان لیکس کمیٹی نےرپورٹ میں ان کے مسلسل جھوٹ کی نشاندہی کی ، ڈان لیکس کمیٹی نے پرویزرشید کوحقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا، پرویز رشید بہتر یہی ہےکہ غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ کے ذریعے حقائق قوم کےسامنےلائےجائیں، پرویزرشیدڈان لیکس رپورٹ سامنےلانےکیلئے اپنی حکومت کو مجبور کریں۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے چوہدری نثار کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار نےایک الیکشن شیرکے بغیرلڑا تھا اور بری طرح ہارے تھے، اس سے چوہدری نثار کی مدافعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment