Print this page

مولاناصاحب کینیڈا سے کیوں آئے ہیں ،نواز شریف

 

اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آرہامیرےخلاف کیس کیاہے، حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4 سے5 ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہامیرےخلاف کیس کیاہے، کیس کی نوعیت کیا ہےسب سے بہتر آپ لوگ جانتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4سے5ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے، مولاناصاحب کینیڈا سے کیوں آئے ہیں ،5ماہ صبر کرلیں۔ بلوچستان کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ سنجیدہ ہے ،قوم کوبےوقوف بنایاجارہاہے، 500ووٹ لینے والے شخص کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے، بلوچستان کے معاملے پر پرسوں اہم اجلاس بلایا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قوم کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، بلوچستان میں اکثریت نہ رکھنے والی جماعت کو نمائندگی دی گئی۔ یاد رہے چند روز قبل مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں‌ بھی ہماری راہ میں‌ رکاوٹیں‌ کھڑی کی گئیں، مگر نہ تو ہم پہلے گھبرائے، نہ ہی اب گھبرائیں‌ گے، ہم حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے میاں‌ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے، عوام دھرنے کی سیاست کومسترد کر کے ن لیگ کاساتھ دیں گے اور ہم پھر الیکشن میں‌ کامیابی حاصل کریں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں