جمعرات, 18 اپریل 2024


بھارتی افواج کی ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ

ایمزٹی وی(راولپنڈی)بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 خواتین کو شہید جب کہ 5 افرادکو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات کے روز بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چھپراڑ اور کنڈن پور گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جب کہ 3 خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے جواب میں بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوج کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہید ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ عائشہ اور 45سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment