Print this page

کراچی کا ہر شخص راؤ انوار کو قاتل کہتا ہے، راؤ انوار

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بارڈر پر بھیجنے کی تجویز دے ڈالی۔
سراج الحق نے کراچی میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نوجوان نقیب اللہ محسود کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے سوال کیا، 'حکومت ہمیں بتائے کہ نقیب اللہ کا جرم کیا تھا؟' ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو نقیب اللہ کی ہلاکت کا جواب دینا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کا ہر شخص راؤ انوار کو قاتل کہتا ہے، جو ماورائے عدالت اور اجتماعی طور پر بھی قتل عام میں ملوث ہے، جس کے دامن پر 424 افراد کے قتل کا داغ ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں