Print this page

ورکنگ باؤنڈری پر فوجی مورچے بنانے کی کو شش ناکام

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کےنے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے قریب متعدد مقامات پر مورچے تعمیر کرنے کے لیے پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی، جسے پاکستانی افواج کی جانب سے جوابی فائرنگ کر کے ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ورکنگ باؤنڈری کے پانچ سو میٹر کی حدود میں نئے مورچے تعمیر نہیں کیے جا سکتے: ’اسی لیے پاکستانی افواج نے بھی جوابی کار وائی کی اور بھارتی فوجوں کو نئے مورچے تعمیر کرنے سے روک دیاگیا۔‘ ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج کے برعکس پاکستان کو سرحد کے اس پار رہنے والے کشمیروں کی جان و مال کا تحفظ عزیز ہے اس لیے پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بہت محتاط جواب دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر گذشتہ چند ہفتوں سے گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے اس کشیدگی میں اضافے کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے اس مسئلے پر مختلف ممالک کے سفیروں کو اسلام آباد میں بریفنگز دی ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط بھی لکھا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں