Print this page

مسلم لیگ(ن) کا عوامی رابطہ تیز کرنے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ(ن)نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورنوازشریف یکم فروری کودو روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مریم نوازاور سینیٹر پرویزرشید اور دیگر رہنما بھی شریک تھے،مشاورتی اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

سابق وزیراعظم نوازشریف کے کراچی،پشاور،مظفرآباد اور چترال کے دورے کافیصلہ کیا گیا ،نوازشریف یکم فروری کو 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے ،ن لیگی رہنما اور کارکن کراچی ایئرپورٹ پرنوازشریف کا استقبال کریں گے،صدر مسلم لیگ (ن) نے مشاہد اللہ خان کو ان سے پہلے کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی،سابق وزیراعظم4فروری کو پشاور اور 5فروری کو مظفرآباد جائیں گے جبکہ چترال کے دورہ کےلئے 10فروری کی تاریخ زیرغور ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں