ھفتہ, 20 اپریل 2024


سابق صدر سپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر خالق حقیقی سےجاملی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں.
معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں، عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق عاصمہ جہانگیر کو دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔
عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، عاصمہ جہانگیر سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لیے بھی کام کرتی رہی تھیں۔
 
عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment