Print this page

نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف کرپشن کے الزم میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز سمیت تین ریفرنسز دائر ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں