جمعہ, 04 دسمبر 2020


عمران خان نے تیسری شادی کرلی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کرلی ان کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا نکاح کرلیا جو کہ بشریٰ وٹو نامی ان ہی خاتون سے ہوا ہے جن سے نکاح کی کچھ دن قبل افواہیں زیر گردش تھیں پی ٹی آئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں جس میں عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور دوست ذلفی بخاری بھی موجود ہیں جنہوں نے گواہان کا کردار ادا کیا جب کہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ نکاح لاہور میں ہوا۔عمران خان کی تیسری زوجہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون بشریٰ وٹو کا تعلق پاک پتن سے ہے۔

 

DWVjrdbWAAAwwEA

 

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے شادی کا پیغام بھیجا ہوا تھا جسے قبول کیے جانے کا انتظار تھا جس کے بعد آج لاہور میں نکاح کی تقریب کا اہتمام بشریٰ بی بی کے بھائی کی رہائش گاہ پر کیا گیا جو کہ سادگی سے ہوا اور اس میں عمران خان کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر اقرباء شریک ہوئے، امید ہے ولیمہ بھی سادگی سے ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ عمران خان کی تیسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی جمائما گولڈ اسمتھ اور دوسری شادی صحافی ریحام خان سے کی ، جمائما سے شادی 10 سال چلی جس سے دو بیٹے ہوئے بعدازاں ریحام خان سے شادی ہوئی جو کچھ ہی عرصہ قائم رہی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment