Print this page

سابق صدر کے خلاف کیس کی سماعت آئندہ ماہ ہوگی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت تین رکنی خصوصی بینچ کی سربراہی جسٹس یحیٰی آفریدی کریں گے جب کہ جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر بھی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں۔
سابق صدر کے خلاف کیس کی سماعت وفاقی شریعت عدالت کی عمارت میں ہوگی۔خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے سیکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں