Print this page

سینیٹ الیکشن کے نتائج آگئے، مسلم لیگ ن بھر براجمان

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چار امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
 
ابتدائی نتائج کے مطابق مشاہد حسین سید آزاد حیثیت میں وفاق سے ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ، آصف کرمانی اور وزیراعظم کی بہن سعدیہ عباسی آزاد حیثیت میں پنجاب سے سینٹر منتخب ہوگئی ہیں۔ مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔
ادھر پنجاب سے بھی غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے مطابق پنجاب سے خو اتین کی دونوں نشستوں پرن لیگ کی حمایت یافتہ امیدوا ر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی ہیں ۔
پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی ن لیگ کے حمایت یافتہ امید وار کامیاب ہوئے جن میں حافظ عبد الکریم اور اسحاق ڈارشامل ہیں ۔پنجاب سے جنرل نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ امید وار آصف کرمانی ،زبیر گل ،مصدق ملک ،مقبول احمد ،شاہین خالد بٹ ،مقبول احمد اور ہارون خان بھی کامیاب ہو گئے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں