Print this page

گجرات میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

 

گجرات : صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نا اہل وزیراعظم نواشریف آج صوبہ پنجاب کے شہرگجرات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ فٹبال اسٹیڈیم کوٹلہ عرب علی خان میں منعقد کیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں دس فٹ بلند اور 120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں 30 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جلسہ گاہ میں نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر کے بینرز لگا دیے گئے ہیں، جلسے سے نوازشریف، مریم نواز، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اورآصف کرمانی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں حصہ لے وہ جیتے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا، نوازشریف کوجس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں