Print this page

خورشید شاہ کی شاہ محمود سے ملاقات

 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے مرکز اورچاروں صوبوں میں نگراں حکومتوں کے قیام میں کردار ادا کرنے فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ نے رابطہ کرکے شاہ محمود قریشی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی ہے، جلد نگراں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کیلئے نگراں وزرائے اعلیٰ کے نام تجویزکیے جائیں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں