Print this page

نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نےچار نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم جا ری کیا ،جن سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ان میں چودھری سرور،ہارون اختر،نزہت صادق اورسعدیہ عباسی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کا آگاہ کیا تھا کہ نئے منتخب ہونے والے چار سینیٹرز دوہری شہریت رکھتے ہیں جس کے بعدعدالت حکم دیا کہ ان چاروں سینیٹرزکامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا جائے ۔
عدالتی حکم کے بعد پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز جن میںچودھری سرور،ہارون اختر،نزہت صادق اورسعدیہ عباسی شامل ہیں کی کامیابی کےنوٹیفکیشن روک دئے ہیں۔
پاکستان الیکشن کمیشن نے چاروں سینٹرزکےنوٹیفکیشن انکی دوہری شہریت کے باعث روکنے کی تصدیق کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں