بدھ, 17 اپریل 2024


آصف زرداری اور عمران خان نیازی مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے جب کہ آصف زرداری اور عمران خان نیازی مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نےکہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا بہت اہم لیکن مشکل مرحلہ ہے، مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی رکن نواز شریف کی جگہ نہیں لے سکتا، نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے، ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور نواز شریف قوم کے وہ رہنما ہیں جنہیں قائد اعظم کا سیاسی وارث قراردیا جا چکا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں نے تیس سال سے زائد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کی، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیربنانے والے قائد نے امریکا کے پانچ ارب ڈالرکو ٹھکرادیا، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف نے ملکی مفاد کو ترجیح دی اور نواز شریف کو بانی پاکستان کے بعد نواز کو مدبر تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہمارے لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میرا دل کہتا ہے نوازشریف کو انصاف ضرور ملے گا، وہ دن ضرورآئے گا جب نوازشریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پربڑا دھوکا اورفراڈ ہوا، عمران خان نیازی اور آصف زرداری مل کر بھی ہم پرنہیں بھاری۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment