Print this page

اثاثہ جات ریفرنس ، ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

 

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دورا ن اسلام آباد ہا ئیکورٹ بار کے صدر کی احتساب عدالت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے ساتھ شدید بد تمیزی سامنے ا گئی جس پر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم منصور رضا رضوی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر جاوید اکبر شاہ پیش ہوئے اور آتے ہی بدتمیزی شروع کر دی۔

جاوید اکبر شاہ نے جج محمد بشیر سے کہا ملزم منصور رضا رضوی کا وکیل ہوں اور مجھے التوا چاہیے۔ جج محمد بشیرنے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر کو مخاطب کر کے کہا ’آپ آرام سے بات کریں اور اپنا وکالت نامہ دیں ‘ ، جس پر جاوید اکبر شاہ نے کہا ’کیا آپ مجھے گولی مار دیں گے۔

جاوید اکبر شاہ وکالت نامہ پھینک کر ملزم کو بھی اپنے ساتھ لے گئے جس پر جج محمد بشیر نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور جاوید اکبر شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔وارنٹ جاری ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد جاوید اکبر شاہ واپس عدالت میں پیش ہو گئے جس پر کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں