Print this page

زرداری اورعمران خان بھائی بھائی ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدرکا کہنا ہے کہ اٹھائیس جولائی کے جلسے کے بعد سے پورے ملک کا موسم خراب ہے۔ قوم جان چکی ہے کہ عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں۔نیب ریفرنس میں پیشی کے موقع پراحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ملک کا سیاسی موسم سترسال سے بادلوں کے نیچے ہے۔جے آئی ٹی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا سے متعلق کیپٹن صفدر نے کہا کہ واجد ضیا کو امپائرنے غلط جگہ فیلڈنگ کروادی ہے، ان سے فیلڈنگ سنبھالی نہیں جارہی۔

میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن صفدر نے سیاسی مخالفین کو بھی نشانے پر رکھا، بولے کہ زرداری صاحب نے کہا تھا کہ صلح سینیٹ میں ہوگئی تھی، اب دوبارہ عمران خان سے جنگ ہوگی۔ ہمارے بارے میں وہ کئی دفعہ جنگیں کرچکےہیں لیکن لاہورکے جلسےکےبعد ان کاہم سےجنگ کاموڈ نہیں۔حالیہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کےتناظرمیں کیپٹن صفدر نے یہ بھی کہا کہ قوم جان چکی ہے زرداری،عمران بھائی بھائی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں