منگل, 19 جون 2018


حینف عباسی کے اڈیالہ جیل کے دورے پر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں

 

ایمز ٹی و (اسلام آباد( ایک طرف عدالتوں میں بڑے مقدمات چل رہے ہیں تو دوسری جانب روز بروز ملک کی سیاسی صورتحال بھی دلچسپ ہوتی جارہی ہے۔ایسے میں ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا اچانک دورہ اڈیالہ جیل اہمیت اختیار کرگیا۔

ن لیگی رہنما پہلے نوازشریف کی پیشی پر احتساب عدالت گئے ، سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی، پھر اڈیالہ جیل گئے۔کیا اڈیالہ جیل میں کوئی بڑا مہمان آنے والا ہے ، کیا حنیف عباسی جیل میں جاری تزئین و آرائش دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے گئے۔حنیف عباسی کے اڈیالہ جیل کے خصوصی دورے پر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں بھی ہونے لگیں ہیں۔

اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہیٰ سے ملاقات کرنے گیا ، دورے کا مقصد صرف اپنے پرانے دوست سے ملاقات تھی ، نہ جانے کیوں سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔حنیف عباسی نے کہا اڈیالہ جیل میں تزئین و آرائیں یا انتظامات کا جائزہ لینا نا تو میرے اختیار میں ہے اور نہ ہی کچھ لینا دینا ہے۔کیا حنیف عباسی جیل میں صرف سابق بیوروکریٹ سے ملنے گئے، یا ہائی سیکورٹی سیل میں ہنگامی انتظامات دیکھنے، ان سوالات کا جواب آنا ابھی باقی ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment