Print this page

اتوار سے تیز ہواو¿ں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

 

یمز ٹی وی (اسلام آباد)محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور آندھی کا بھی امکان ہے۔

ترجمان میٹ آفس کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویڑن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں، جب کہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور چند مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں