Print this page

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لندن روانہ

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تین روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہفتہ کے روز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے، پارٹی رہنما نعیم الحق کے مطابق عمران خان دورہ لندن کے دوران شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ کریں گے اور اپنے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں گے۔عمران خان لندن میں قیام کے دوران لندن میں مقیم پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی 24 اپریل کو لندن سے وطن واپس کا امکان ہے۔واضح رہے کہ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور مریم نواز پہلے ہی سے لندن میں موجود ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں