Print this page

امریکی سفارتکار کا نام بلیک لسٹ میں شامل

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)شہری کی ہلاکت کے ذمہ دار امریکی سفارتکار کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہو گیا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔وزارت داخلہ کے نمائندے نے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم سے تحقیقات لازمی ہیں، چاہے وہ یہاں ہو یا امریکہ میں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے بتایا کہ کرنل جوزف پاکستان نہیں چھوڑ سکتا۔

سفارتی استثنیٰ کے باعث اس کی گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی ٹرائل۔ نام ای سی ایل میں شامل کرنا طویل عمل ہے۔ اگر کوئی سفارتکار اپنا استثنیٰ واپس لے لے تو پھر ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے معاملات ویانا کنونشن کے تحت حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں