Print this page

چیف جسٹس کا اپنی تنخواہ لینے سے انکار

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریاست کے تمام ملازمین کو تنخواہ ملنے تک اپنی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ بھی پیٹ لگا ہے۔ کہاں ہیں سیکرٹری فنانس؟؟

سپریم کورٹ میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عام ہو گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو یکم کو تنخواہ نہیں ملتی۔

سیکرٹری فنانس کی یقین دہانی کے باوجود پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی، جب تک سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی انہیں بھی تنخواہ نہ دی جائے۔ ان کا چیک اکاﺅنٹ میں نہیں جائیگا۔ ملازمین کو ادائیگی کی تصدیق کے بعد چیک ان کے سٹاف کو دیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں