ھفتہ, 20 اپریل 2024


کئی بار نیب کی جانبداری اور معتصب رویہ کی طرف اشارہ کرتا رہا ہوں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کئی بار نیب کے جانبدار رویہ کی طرف اشارہ کرتا رہا ہوں جب کہ نیب نے میری کردار کشی اور میڈیا ٹرائل کو اپنا مشن بنالیا ہے۔ 

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف سے جاری پریس ریلیز پر حقائق قوم کے سامنے رکھوں گا، کئی بار نیب کی جانبداری اور معتصب رویہ کی طرف اشارہ کرتا رہا ہوں، نیب نے میری کردار کشی اور میڈیا ٹرائل کو اپنا مشن بنالیا ہے اور 8 مئی کو جاری پریس ریلیز میں الزام کی نوعیت بہت سنگین ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment