جمعہ, 19 اپریل 2024


نواز شریف کا ملک خلاف بیان، عسکری و سیاسی تنظیموں کا اہم اجلاس

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر غورکیا گیا۔
میڈیا ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ، ڈی جی انٹرسروسزانٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنزمیجرجنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر، مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے بھی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا پرچلنے والے گمراہ کن بیانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکوانٹرویو میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ سرحد پار جا کر150 لوگوں کوقتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصرکہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کوقتل کردیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment