Print this page

اسلام آباد میں ایم ایم اے کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف اسلام آباد میں ایم ایم اے ک ا احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے مسلم حکمرانوں سے امریکا و اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد میں ایم ایم اے کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کی۔
میاں اسلم کا خطاب میں کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کا دو ریاستی حل اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے، اب اسرائیل کا وجود ہی مٹانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلانا اپنی جگہ اہم سہی مگر وہ عملی اقدامات کرے اور امریکا و اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان کرے اور اقوام متحدہ کے فریب سے نکلے

پرنٹ یا ایمیل کریں