Print this page

عمران خان کی کاغذات نامزدگی منظور فواد چوہدری کی مسترد

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جا نے کے خلاف اپیلوں پر سما عت کا آج آخری روز ہے اور ایپلٹ ٹربیو نلز کی جا نب سے فیصلوں کی آ مد کا سلسلہ جاری ہیں ۔
جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد ٹو سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار ہاروش ارشد شیخ کی جانب سے عمران خان کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات مسترد کردیے۔

درخواست گزار کا مو¿قف تھا کہ عمران خان نے جو اثاثے 2013 میں ظاہر کیے وہ اب نہیں ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

راولپنڈی کے الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے این اے67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی کا فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواست میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا اور ان کا شناختی کارڈ میں نام فواد احمد لکھا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے فخر عباس کاظمی کی فواد چوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔اسی طرح سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں سے متعلق سماعت کرتے ہوئے این اے 243 سے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

خواجہ اظہار نے کاغذات نامزدگی این اے 243 کے بجائے این اے 242 میں جمع کرا دیے تھے۔
واضح رہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے 19 جون کو ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 21 ایپلٹ ٹریبونلز بنائے تھے، جہاں دائر کی گئی اپیلوں پر فیصلے کے لیے 27 جون تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
اسلام آباد کے لیے ایک، خیبر پختوانخوا میں 6، پنجاب میں 8، سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 2 ایپلٹ ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں جمع ہونا شروع، عمران خان کی بھی اپیل دائرالیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔شیڈول کے مطابق 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں