ھفتہ, 20 اپریل 2024


یومِ دفاع منفرد انداز منانے کا اعلان

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قوم اس سال 6 ستمبر کو اپنے شہدا کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کرے گی ۔
ایک بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئی ایس پی آر،میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ساتھ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں، اس بار یوم دفاع ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے منایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اورسرمایہ ہیں،انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے،’ وی لو پاکستان‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment