بدھ, 09 اکتوبر 2024


وزیر ریلوے شیخ رشید کی تاجروں سے تلخ کلامی

 

راولپنڈی : لال حویلی کے راستے میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ 

زرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہو تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہو‍ں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا تو جو اب ہو رہا ہے۔

شیخ رشید کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن ہواس باختہ ہوگیا اور  شہریوں کے موٹرسائیکلیں گرانا شروع کر دیں جس پر سی ٹی او نے کارروائی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے وارڈن ریاض کو معطل کردیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment