Print this page

جواد ظریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پرآج پاکستان آئیں گے، وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے با ضابطہ مذاکرات کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ اور اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ ان کی سیاسی وعسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم اپنی خارجہ پالیسی میں امریکی اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان سرحدوں پردیرپا امن برقرار رہے۔
واضح رہے کہ ایران پاکستان کا ایک قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے اور غیرجانبدار حلقوں کے نزدیک
اس کی وجہ ماضی میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں