ھفتہ, 07 دسمبر 2024


صدارتی انتخابات، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی آج شام حتمی مشاورت کا امکان

 

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع ہوگئیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی آج شام حتمی مشاورت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے نامزد کردہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی مشترکہ صدارتی امیدوار کے معاملے کی تقسیم ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان آج شام اہم مشاورت ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment