Print this page

امریکی وزیرخارجہ پاکستان آمد

 

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔  

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، مائیک پومپیو کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف کی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات طے ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

امکان ہے کہ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی جب کہ  دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں