جمعہ, 26 اپریل 2024


پاکستان ایئر فورس کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے نمائش کا انعقاد

اسلام آباد: ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ہمارے غیورعوام کی قربانی اوراتحاد کی علامت ہیں اورتمام جاں بازوں کی بہادری اوردلیری کوسلام پیش کرتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس کی نورخان ایئربیس پرخصوصی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان ایئرفورس نے یوم دفاع یوم شہداء کے طورپرمنایا، پاکستان ایئر فورس کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید ریڈارسسٹم اورہتھیاربھی نمائش میں موجود تھے۔

خصوصی تقریب میں ایئرچیف مجاہد انورکا پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے غیورعوام کی قربانی اوراتحاد کی علامت ہیں، دیگردفاعی اداروں کے ہم آہنگ ایئرفورس نے دشمن کو شکست فاش دی، تمام جاں بازوں کی بہادری اوردلیری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، پیشہ وارانہ صلاحیت کامیابی کی ضامن ہوتی ہے اوراللہ کے حوصلے اورتوفیق سے دہشت گردی پر قابو پایا جب کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment