Print this page

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے, ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم بڑی قوم ہیں اوربڑی قومیں اپنے شہدا کوکبھی نہیں بھولتیں۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم بڑی قوم ہیں اوربڑی قومیں اپنے شہدا کوکبھی نہیں بھولتیں، آج یوم دفاع و شہدا ہے، آئیے اپنے شہدا کے گھروں پرجائیں، ان کے اہل خانہ کوسلام پیش کریں اوروطن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کریں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم دفاع و شہدا کے موقع پرخصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں