جمعہ, 19 اپریل 2024


وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں انہیں 100 روزہ پلان پرعمل اور پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔
پارٹی کے اہم رہنماؤں کی بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پنجاب میں لاگو بلدیاتی نظام کی تبدیلی اور اورنج میٹرو ٹرین منصوبے سمیت تمام میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کرانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ سو دن کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، آپ کے کندھوں پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پنجاب کابینہ کی کارکردگی بھی قابل تقلید ومثال ہونی چاہیے، صوبے سے بدعنوانیوں کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment