جمعرات, 25 اپریل 2024


بھارتی آرمی چیف کا بیان ناکامی کی نشانی ہے,احسن اقبال

 

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیرمیں ناکامی پرجھنجلاہٹ کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےعوام کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن مل کرہرخطرے کا مقابلہ کریں گے، پاکستانی ایک مضبوط اورخدارقوم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
وپن راوت کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
بعدازاں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment