Print this page

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس آج ہو گا

 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائےاعلیٰ اورمتعلقہ وفاقی وزراشرکت کریں گے جبکہ سی سی آئی ممبران سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لئے اور وفاقی ریگولیٹری فنکشنز کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی بھی سمری پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں پی ایس کیو سی اے، صوبائی فوڈ اتھارٹیز کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ اور ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے۔
ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 پر بھی غور کیا جائے گا اور سی سی آئی اجلاس کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں