جمعرات, 25 اپریل 2024


3 طلاقیں ایک ساتھ دینے پر سزا کے تعین کیلیے ماڈل بل تیار کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 3 طلاقیں ایک ساتھ دینے پر سزا کے تعین کیلیے ماڈل بل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جب کہ یہ بل26 اور 27 ستمبر کو کونسل کے2روزہ اجلاس میں تیار کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے 3 طلاقیں ایک ساتھ دینے پر سزا کا تعین کرنا شروع کر دیا ہے، کونسل نے ماڈل بل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں بیک وقت 3 طلاقوں پر سزا اور جرمانہ تجویز کیا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت3 طلاقوں پر سزا کا بل تیار کرکے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔
اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق پر سفارشات اورکم سنی کی شادیوں کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کریں گے۔
واضح رہے اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی بیک وقت3 طلاقوں کو قابل تعزیر عمل قرار دے چکی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment