جمعہ, 19 اپریل 2024


وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسیں نیلام ہوگئیں

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں منی ڈیری فارم کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، نیلامی کے لیے 8 بھینسیں پیش کی گئیں جو 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق بھینسوں کے خریدار اگلے روز ہی بھینسیں وزیراعظم ہاوٴس سے لے جانے کے پابند ہوں گے۔

ایک بھینس 3 لاکھ 85 ہزار، دوسری 3 لاکھ 30 ہزار جب کہ تیسری 3 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ بھینسوں کی کامیاب بولی دینے والے تینوں افراد نواز شریف کے پرستار نکلے جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھینسیں سابق وزیراعظم کی نشانی سمجھ کر خریدی ہیں۔

بولی کے دوران خریدار بولی لگانے والوں سے الجھ پڑے، جس پر وزیراعظم ہاؤس کے حکام نے کہا کہ یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی بھی ہوئی تاہم 102 میں سے صرف 61 گاڑیاں ہی نیلام ہوسکی تھیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment