Print this page

عثمان ڈار کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئر مین بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیر مین بنانے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین بنائے جانے کی منظوری دی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لئے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں،وہ اس پروگرام کے زریعے یوتھ نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدامات کریں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جو اعتماد ظاہر کیا اس پر پورا اتروں گا، وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔
انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ سابق حکومت نے لیپ ٹاپ مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں کو حکومتی سرپرستی میں ترقی کے مواقع دیں گے اور مکمل تیاری کے ساتھ نوجوانوں کے لئے زبردست پالیسیز اور اسکیم لانچ کریں گے، نوجوانوں کو کامیاب روزگار اور بہترین ٹریننگز مہیا کرنا ترجیح ہوگی

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں