ھفتہ, 07 دسمبر 2024


وزیراعظم عمران خان گرین اینڈ کلین مہم کا اغاز

 

اسلام اباد :وزیراعظم عمران خان گرین اینڈ کلین مہم کا اغاز کرنے اسلام اباد کے مقامی کالج پہنچے جہاں انہوں نے پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ اغاز کیا۔ وزیراعظم نے صاف صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور علامتی طور پر جھاڑو لگاکر مہم کا اغاز کیا جب کہ طالبات کے ساتھ کالج گراونڈ سے کچرا اٹھایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر ائے گی، درجہ حرارت بڑھنے سے دریاو¿ں میں زیادہ پانی آئے گا اور سیلاب آئیں گے، گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں کوئی گندگی نہیں، ہم اپنے ملک میں گندگی پھیلاتے ہیں، دریا گندے کرتے ہیں، لاہورمیں الودگی کا لیول سب سے زیادہ ہے، ہم اپنے بچوں کی صحت اور مستقبل تباہ کررہے ہیں، الودگی سے انسان کی زندگی کے گیارہ سال کم ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ کے شکار ممالک میں سب سے اگے ہیں، ہم نے کے پی کے میں بلین ٹرین سونامی میں ایک ارب درخت لگائے، اب پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، اس کا مطلب ہےکہ ملک کا سارا موسم پیٹرن تبدیل ہوسکتا ہے اس سے بارشیں زیادہ ہوں گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment