Print this page

وفاقی حکومت نے جائیداد و گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائدکردی

 

وفاقی حکومت نے جائیداد و گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائدکردی اسلام اباد: وفاقی حکومت نے نان فائلر پر جائیداد و گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائدکردی تاہم اوورسیزپاکستانیوں پر پابندی کااطلاق نہیں ہوگا۔ صدر کے دستخطوں کے بعد فنانس ترمیمی بل2018 نافذکردیا گیا۔ بل کے مطابق نان فائلرز کیلیے گاڑیوں وجائیدادکی خریداری پر پابندی عائد ہوگی اور نان فائلرکی گاڑی بک کرنے والی مینوفیکچرنگ کمپنی کو 5 فیصد جبکہ گاڑیوں سمیت دیگر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ٹرانسفرکرنیوالی کمپنی و ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ و مجاز رجسٹریشن اتھارٹی کے افسر کو 3 فیصد جرمانہ کیاجائے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کومتعلقہ بینک سے گاڑی بک کرانے کی تاریخ سے 60 روز پہلے بینکنگ چینلز سے پیسے بیرون ملک سے پاکستان بھجوانے کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں