جمعرات, 04 مارچ 2021


نائیجیریا کو 3 جنگی جہازوں کی فروخت

 

نائیجیریا کو 3 جنگی جہازوں کی فروخت اسلام اآباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جے ایف 17 جنگی جہازوں کی فروخت کے لیے ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ جنگی جہاز نائیجیریا کی فضائیہ کو 184.3 ملین ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے جس سے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو سہارا ملے گا۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جنگی جہازوں کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت دفاعی پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے سمری ارسال کی تھی۔ اس ضمن میں پاکستان اور نائیجیریا کے حکام کے درمیان معاہدہ حال ہی میں طے پایا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment