پیر, 27 مئی 2019


آئی ایم ایف کا " جائزہ مشن" پاکستان پہنچ گیا

 

اسلام آباد: پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت جائزہ مشن کے سربراہ ہیرالڈفنگر کررہے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دستاویز تیار کرلی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ آئی ایم ایف کو پروگرام کی دستاویز پیش کریں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کی حد کے مطابق قرض لے گا اور ممکنہ طور پر پاکستان 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض لے سکتا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے دوران قرض کی واپسی پر بھی تفصیل دینا ہوگی، قرض کی واپسی کے لیے اصلاحات کا مکمل پلان دینا ہوگا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے وفد کو گردشی قرضوں اور سبسڈی میں کمی کے لیے بھی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے سے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment