Print this page

ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس ماہ ملک کے شمالی حصوں میں معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند پڑے گی۔
ماہ نومبر کی جائزہ رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشیں تقریباً معمول کے مطابق ہوں گی۔
وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، نومبر میں ہلکی اور درمیانی بارشوں کے دو سے تین سلسلے آئیں گے۔
شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب، کے پی کے اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند پڑے گی۔
زیریں سندھ اور جنوب مغربی بلوچستان میں خشک سالی جاری رہنے کا امکان ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں