Print this page

طاہر داوڑ کی شہادت پر شیریں مزاری کی صاحبزادی کی ایک بار پھر پاک فوج پر تنقید

 

اسلام آباد: ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت کے المناک واقعے کے بعد شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے ایک بار پھر پاک فوج کو ہدفِ تنقید بنالیا ایمان مزاری کی جانب سے پاک فوج پر تنقید کی گئی ۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری گاہے بگاہے پاک فوج پر تنقید کرتی رہتی ہیں ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت پر بھی انہوں نے پاک فوج کو نشانہ بنایا ہے ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ” لوگوں کو غائب کردیا جاتا ہے لیکن ریاست خاموش ہے۔ آسیہ بی بی اپنے ہی گھرنہیں جاسکتی وزیروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا جاتا ہے سیاستدانوں کے بچوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے لیکن اگر آئی ایس پی آر کے ترجمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جاتے ہیں تو کیا ہم اس بات کی تحسین کریں کہ ہم محفوظ ہیں؟ حقیقت سے نظریں چرا لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی“ ایمان مزاری کی جانب سے یہ ٹویٹ کیا گیا تو خاتون صحافی جویریہ صدیق بھی میدان میں آگئیں اور ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی اتفاق کریں گے۔ جویریہ صدیق نے ایمان مزاری کو جواب دیتے ہوئے لکھا ” وہ پاکستان جہاں آپ کی ماما منسٹر ہیں وہاں حالات اتنے برے نہیں سانحات، جرائم، دہشتگردی ہر ملک میں ہوتی ہے کیونکہ ہم دنیا میں رہتے ہیں جنت میں نہیں مشکلات کے باوجود ہم اس ہی ملک میں کام کر رہے ہیں مسائل کو حل کر رہے ہیں کیونکہ اپنا ملک ہی اپنا ہوتا ہے ، یورپ سے بیٹھ کر فالتو تنقید نہیں کر رہے“۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں