Print this page

ٹرمپ کے بیان پر عمران خان کا شدید ردِ عمل

 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے غلط بیانات پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں‘امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرانہ بنائے‘ٹرمپ اپنا ریکارڈ درست کریں
گزشتہ روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے کہ ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو افواج بمعہ اڑھائی لاکھ افغان افواج کے ساتھ جنگ پر مبینہ طور پر ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
ٹرمپ کے غلط بیانات پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں‘امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرانہ بنائے‘ٹرمپ اپنا ریکارڈ درست کریں ‘دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزارجانیں دیں اور16482ارب روپے ک کا مالی نقصان اٹھایاجبکہ امریکا نے ہمیں محض 2680ارب روپےکی حقیرمداددی لیکن اب صرف وہی کریں گے جو ہمارے اور ہمارے اپنے لوگوں کے مفاد میں ہو گا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات تباہ ہو گئے اور لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ جنگ نے عام پاکستانیوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زمینی اور فضائی مواصلات کی فری لائنز مسلسل فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مسٹر ٹرمپ کسی ایسے اور اتحادی کا نام بتا سکتے ہیں جس نے ایسی قربانیاں دی ہوں؟ ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں