منگل, 20 اپریل 2021


ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نےنیا کارنامہ انجام دے دیا

قاہرہ: انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرادیا۔

پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے 67 کلوگرام میں ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ قاہرہ میں شیڈول چیمپئن شپ میں طلحہ نے سنیچ میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ کلین اینڈ جرک اور ٹوٹل میں سلور میڈلز اپنے نام کئے۔ چیمپئن شپ کے دوران طلحہ نے نئے قومی ریکارڈ بھی بنائے۔
انٹرنیشنل سالیڈیریٹی گیمز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، آج جو کچھ بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہوں، مستقبل میں بھی اس طرح کی کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کرتا رہا ہوں گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment