Print this page

خوف و بربریت پھیلانے والے 34 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق ہوگئی

اسلام آباد :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی جب کہ 20 مجرموں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جب کہ ان میں کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دوران ٹرائل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا، سزائے موت پانے والے دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردی کی ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 34 افراد شہید ہوئے جن میں مسلح افواج کے 21 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں حمید الرحمان، سید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبدالرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمان علی شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں