Print this page

سعدرفیق کاقومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کےلئےحکم نامہ جاری

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے جو قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کئے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کئے گئے، قاعدہ 108 کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔
واضح رہے سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا تھا اور آئندہ بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں